مزید خبریں

سکھر : مقابلے میں ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد، 2 ساتھی فرار

 

سکھر (نمائندہ جسارت) پولیس مقابلہ ، تھانہ روہڑی کی پیر شاہ خیر لنک روڈ کے قریب مقابلے میں ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد، 2 ساتھی فرار ہوگئے، زخمی ڈاکو چھیننے، چوری، ڈکیتی، پولیس مقابلوں سمیت متعدد سنگین وارداتوں مقدمات میں مطلوب تھا، گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت محسن جتوئی کے نام سے ہوئی، زخمی ڈاکو کے مزید کرمنل ریکارڈ کی معلومات تھانوں اور مختلف اضلاع سے حاصل کی جا رہی ہے۔