مزید خبریں

غزوہ بدر میں ملت اسلامیہ کی تقدیر کا فیصلہ ہوا ، جاوداں فہیم

 

کراچی(اسٹاف رپورٹر)حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی کی ناظمہ جاوداں فہیم نے 17رمضان المبارک یوم البدر کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزوہ بدر وہ فیصلہ کن اور تاریخ ساز جنگ تھی جس میں ملت اسلامیہ کی تقدیر اور دعوت حق کے مستقبل کا فیصلہ ہوا، اس کے بعد آج تک مسلمانوں کو جتنی فتوحات اور کامیابیاں حاصل ہوئیں اور ان کی جتنی حکومتیں اور سلطنتیں قائم ہوئیں وہ سب اسی فتح مبین کی مرہون منت ہیں جو بدر کے میدان میں مٹھی بھر جماعت کو حاصل ہوئی ،اسی لیے اللہ تعالیٰ نے اس جنگ کو قرآن مجید میں یوم فرقان یعنی حق اور باطل میں فرق کا دن کہا ہے یعنی اس جنگ میں مسلمانوں کی فتح اور غلبے نے یہ واضح کردیا تھا کہ اسلام حق ہے اور کفر و شرک باطل ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ یہ وہ عظیم الشان یادگار دن ہے جب اسلام اور کفر کے درمیان پہلی فیصلہ کن جنگ لڑی گئی جس میں کفار قریش کی طاقت کا گھمنڈ خاک میں ملنے کے ساتھ ساتھ مٹھی بھر مسلمانوں کو وہ ابدی طاقت اور رشک زمانہ غلبہ نصیب ہوا جس پر آج تک مسلمان فخر کا اظہار کرتے ہیں۔اللہ کی خاص فتح نصرت سے 313 مسلمانوں نے اپنے سے 3 گنا بڑے لشکر کو اس کی تمام تر مادی اور معنوی طاقت کے ساتھ خاک چاٹنے پر مجبور کر دیا جس نے یہ ثابت کر دیا کہ جنگیں مادی اسباب سے نہیں لڑی جاتیں بلکہ اعلیٰ مقاصد اور ایمان سے فتح یاب ہوتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ غزہ کے عوام اور مجاہدین امت مسلمہ کا فرض ادا کررہے ہیں،پوری امت کو ان کی پشت پر ہونا چاہیے اور اللہ کی طاقت اور نصرت پر بھروسہ ہونا چاہیے ،یہ کفار کے جھنڈ ایسے ہیں جیسے دیمک لگی لکڑی،پوری امت مسلمہ کو یک جان ہو کر خدا کے باغیوں کا مقابلہ کرنا چاہیے،خدا کے نافرمان یہودیوں کو جڑ سے ختم کرنے کا آغاز غزہ کے معصوم مسلمانوں اور ان کے بچوں نے کردیا ہے ہمیں ان کے ساتھ ملکر اس کام کو انجام تک پہنچانا ہے۔