مزید خبریں

جوبائیڈن کی الیکشن مہم کی کامیابی کے لیے اوباما متحرک

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر جوبائیڈن کی صدارتی الیکشن میں کامیابی کے لیے سابق امریکی صدر اوباما متحرک ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق امریکی صدر بارک اوباما نے سابق اسپیکر نینسی پلوسی کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں صدر جو بائیڈن سے طویل ملاقات کی۔ اوباما کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ صدر بائیڈن کو نومبر میں دوبارہ وائٹ ہاؤس پہنچائیں گے۔ ڈیموکریٹس کو صدارتی انتخابی مہم کی کامیابی کے لیے مسلسل کام کرنا ہے۔ادھر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کی ناقص پالیسیوں کے باعث کئی بحران پیدا ہوئے۔پاکستانی ریپبلکن رہنما ساجد تارڑ کا کہنا تھا کہ صدر بائیڈن خود انتخابی مہم چلانے کے بجائے سابق صدر سے مدد مانگ رہے ہیں۔ ڈیموکریٹ رہنما ڈاکٹر آصف ریاض نے کہا کہ اوباما اور بل کلنٹن انتخابی مہم کے لیے فنڈ ریزنگ بھی کریں گے۔ یہ معمول کی بات ہے۔