مزید خبریں

ـ6سالہ ابیان کے گٹرمیں گرکرجاں بحق ہونے کا واقعہ‘والد نے ہرجانے دعویٰ دائرکردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلشن اقبال میں 6 سالہ ابیان کے کھلے مین ہول میں گر کر جاںبحق ہونے کا واقعہ،بچے کے والدہ نے کے ایم سی اور واٹربورڈ کیخلاف ہرجانے کا دعوی دائر کردیا۔کراچی کی مقامی عدالت میں ہرجانے کے دعوے میں کہاگیا کہ واٹربورڈ سے 6 کروڑ 2 لاکھ روپے ہرجانہ دلایا جائے،متاثرین کے وکیل عثمان فاروق ایڈوکیٹ کاکہناتھا کہ واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور کیایم سی کی غفلت سے واقعہ پیش ہواہے، اداروں کی غفلت کے باعث ایک معصوم بچہ جان سے ہاتھ دھوبیٹھا۔