مزید خبریں

چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد کا کے ڈی اے مارکیٹ گلشن اقبال کا دورہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے کہا ہے کہ عید خریداری کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اس لیے مارکیٹوں کے گرد ونواح میں بلدیاتی خدمات کی فراہمی کیلیے از خود صورتحال کا مانیٹر کررہے ہیں تاکہ ضرورت کے مطابق بلدیاتی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کے ڈی اے مارکیٹ گلشن اقبال یوسی 4 کا یوسی کے چیئرمین آصف آزاد اور صدر کے ڈی اے مارکیٹ محمود کے ہمراہ دورہ کرنے کے دوران کیا۔