مزید خبریں

کراچی پریس کلب اوریونی لیور کا رپورٹنگ میں بہتری کیلیے مشترکہ جدوجہد پراتفاق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب اور یونی لیور پاکستان نے ملک میں موسمیاتی رپورٹنگ میں بہتری اور صحافیوںکی صلاحیتو ں میں اضافے کے حوالے سے مشترکہ جدوجہد پر اتفاق کیا۔ پریس کلب اور یونی لیور پاکستان نے موسمیاتی رپورٹنگ میں بہتری اور اس ضمن میں درپیش مشکلات کے حوالے سے ایک انٹر ایکٹیو سیشن کا انعقاد کیا۔سیشن میں پریس کلب کے سیکریٹری شعیب احمد ، کراچی یونین آف جرنلسٹ کے سیکریٹری نعمت خان اور صحافیوںنے شرکت کی ۔ اس سیشن کے انعقاد کا مقصد موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق رپورٹنگ کی باریکیوںاور عوامی آگاہی اور پالیسیوںکی تشکیل کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔