مزید خبریں

خیرپور: صندوق میں کھیلنے والے بچے دم گھٹنے سے جاں بحق

خیرپور (جسارت نیوز) گائوں وڈا سمنگ میں معصوم بچے مدد علی ولد شاہنواز شیخ، عارف علی ولد عرفان شیخ اور مہناز شیخ کھیل ہی کھیل میں صندوق میں اُترگئے، گھر میں اہل خانہ موجود نہ ہونے سے دم گھٹنے کے باعث 3 معصوم بچے موت کے آغوش میں چلے گئے۔ اہل خانہ کے تلاش کرنے پر بچوں کی لاشیں صندوق سے ملیں۔ اس سلسلے میں ورثاء کی جانب سے بچوں کوقتل کرانے کاالزام لگایا ہے جبکہ بی سیکشن پولیس نے بچوں کی لاشوں کو تحویل میں لے کر لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرانے کے لیے سول اسپتال روانہ کردیا۔ افسوسناک واقعے پر ہر آنکھ اشکبار اور علاقے میں سوگ جیساسماں ہے، والدین کوبے ہوشی کے دورے پڑرہے ہیں، پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہوگا کہ معصوم بچوں کی موت کیسے ہوئی؟