مزید خبریں

محکمہ تعلیم بلوچستان کے ملازمین کی جائے تعیناتی چھوڑنے پر پابندی

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) محکمہ تعلیم بلوچستان نے ملازمین کی جائے تعیناتی چھوڑنے پر پابندی عائد کردی۔ محکمہ تعلیم بلوچستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق جائے تعیناتی سے کوئی افسر باہر نہیں جاسکے گا، کسی کار سرکار یا چھٹی کی صورت میں پیشگی ارباب اختیار کو آگاہ کرنا ہو گا، فیلڈ افسران روزانہ 3 اسکولوں کا دورہ کریں گے، فیلڈ کے دورے کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر ڈائریکٹوریٹ میں جمع کرانا ہو گی، غیر حاضر اساتذہ سے متعلق سیکرٹری تعلیم کو روزانہ رپورٹ پیش کی جائے گی۔ محکمہ تعلیم نے تمام ضلعی تعلیمی افسران، اسسٹنٹ، ڈپٹی ضلعی تعلیمی افسران سینئر ہیڈ ماسٹر، سینئر ہیڈ مسٹریس، ہیڈ ماسٹرز اور ہیڈ مسٹریس، لررننگ کوآرڈینیٹرز، اساتذہ اور ضلعی مانیٹرنگ کوآرڈینیٹرز کو بھی ڈیوٹیوں پر حاضر رہنے کی ہدایت کی ہے۔