مزید خبریں

پیش امام کو لوٹنے والے والے ڈاکو پویس مقابلے میں ہلاک

سکھر (نمائندہ جسارت) مسجد کے پیش امام کی موٹر سائکل موبائل اور نقدی چھین کہ فرار ہوجانے والے 2 ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے، ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ ائیرپورٹ کی حدود ڈپٹی جو باغ سعید آباد لنک روڈ کے قریب کے قریب مسلح ملزمان نے ڈکیتی کی واردات کرکے فرار ہونے کی کوشش کی تو گشت پر مامور پولیس پارٹی اور ڈاکوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے جن کی شناخت انور نون اور خادم حسین نون کے نام سے ہوئی ہے، ہلاک ڈاکوؤںاپنے ساتھیوں کے ہمراہ تھانہ سی سیکشن کہ حدود نمائش کالونی شاہین اسکول کہ قریب سے مسجد کہ پیش امام کی موٹر سائکل موبائل اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے تھے، جبکہ شہر سے اسنیچنگ ڈکیتی چوری سمیت درجنوں وارداتوں میں مطلوب اہم کارندے تھے، ڈاکوؤں سے چھینے ہوئی مسروقہ موٹر سائیکل اور موبائل فون اور نقدی برآمد کر لیا گیا ہے‘ پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ۔