مزید خبریں

اسسٹنٹ کمشنر نعیم سومرو کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینٹر کادورہ

ٹنڈو محمد خان(نمائندہ جسارت) اسٹنٹ کمشنر نعیم سومرو نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرم سینٹر کا دورہ کیا۔ رقم وصول کرنے والی خواتین سے مسائل معلوم کیے ۔اسٹنٹ کمشنر ٹنڈو محمد خان نعیم سومرو نے اچانک بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینٹر کا دورہ کیا اور رقم وصول کرنے والی خواتین سے مسائل معلوم کیے۔ اس موقع پر انہوں نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینٹر کے انچارج کو ہدایات جاری کی کہ ماہ رمضان المبارک میں خواتین کے بیٹھنے کا مناسب انتظام کیا جائے۔ اور خواتین کو پیسوں کے حصول میں درپیش مسائل کو حل کرتے ہوئے خواتین کو جلدازجلد پیسے دیے جائیں تاکہ وہ اپنی گھریلوں زمے داریوں کو بھی سرانجام دے سکیں۔