مزید خبریں

بشام واقعہ پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش تھی، عطا تارڑ

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بشام میں پیش آنے والا افسوسناک واقعہ پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، وزیراعظم نے واقعہ کی مکمل تحقیقات کی ہدایت کر دی ہے، دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، اپنا اور اپنے دوستوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے وفاق کی تمام اکائیاں ایک پیج پر ہیں، کسی کو پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔