مزید خبریں

پنجاب:ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے والے اساتذہ کو جرمانے کافیصلہ

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پنجاب میں ٹیکس ریٹرن جمع نہ کروانے والے اساتذہ کو جرمانے کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے والے نادہندہ اساتذہ کی فہرستیں تیار کرلیں ہیں،سال 2023 گوشوارے جمع نہ کروانے والے نادہندہ اساتذہ کو فی کس 40 ہزار روپے تک جرمانے کیے جائیں گے۔اساتذہ کو مقررہ ڈیڈ لائن تک ٹیکس ریٹرن بھرنے کی ہدایت جاری کردی گئیں ہیں۔ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے والے نادہندہ اساتذہ کی فہرستیں ایجوکیشن اتھارٹیز کو بھیجوا دیں۔