مزید خبریں

جمعیت طلبہ عربیہ نے ملک گیرمدارس داخلہ مہم کاآغازکردیا

لاہور (نمائندہ خصوصی)جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے منتظم اعلی مولانا محمد افضل نے کہاکہ ہے ملک بھر مغربی تہذیب کو فروغ دیا جارہا ہے فحاشی و عریانی کا کھیل شروع کرکے نوجوانوں کی نسل کو تباہ و برباد کیا جارہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سالانہ منصوبہ عمل اور حالیہ امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ مولانا محمد افضل نے کہاکہ رمضان المبارک میں جمعیت طلبہ عربیہ نے ملک بھر میں داخلہ مدراس مہم کا آغاز کیا ہے جس کے نتیجے میں دس ہزار بچوں کو تعلیمی اداروں میں داخل کرایا جائے گا۔ فلسطین کی موجودہ تشویشناک صورتحال پر ان کا کہنا تھا کہ شہدا فلسطین کو خراج تحسین پیش کرتے اور حکمرانوں کو اغیار کی غلامی سے متنبہ کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اقوام عالم اور مسلم حکمراں اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کریں اور فلسطین سے اس کا ناجائز قبضہ ختم کروائیں اور عام الناس اسرائیلی مصنوعات کا مکمل طور پر بائیکاٹ کر کے اس کا معاشی مقاطعہ کرے۔ مرکزی مجلس شوریٰ میں یہ قرارداد منظور کی گئی کہ مسئلہ کشمیر پر او آئی سی ثالثی کا کردار ادا کرے اور جلد از جلد مسئلہ کشمیر حل کروائے۔قرارداد میںمطالبہ کیا گیا کہ رمضان ٹرانس میشن کے نام سے اس مہینے کے تقدس کو پامال کرنے والے پروگرامات پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔ سائن بورڈز پر آویزاں خواتین کی نیم برہنہ تصاویر عریانی و فحاشی کو فروغ دینے کے مترادف ہیںانہیں فی الفور اتاراجائے ۔مدارس دینیہ کے طلبہ کے حقوق سے متعلق مجلس شوریٰ نے قرارداد منظور کی کہ حکومت وقت مدارس کے طلبہ کو یکساں حقوق فراہم کرے اور ملکی وبین الاقوامی سطح کی اسکالر شپ میں مدارس کے طلبہ کا حصہ مختص کرے۔