مزید خبریں

پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت خارج۔ صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کی منظور

 

لاہور(نمائندہ جسارت)اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے پنجاب اسمبلی میں غیرقانونی بھرتیوں کے مقدمہ میں نامزد سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی اور محمد خان بھٹی کی ضمانت خارج کردی۔اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی کی ضمانت خارج کردی۔ دونوں ملزمان نے ضمانت بعد از گرفتاری دائر کررکھی تھی۔دوسری جانب انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں تھانہ شادمان جلاو گھیراو کے مقدمے میں عدالت نے صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور کرلی۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے فیصلہ سنایا۔