مزید خبریں

صدر مملکت کا چینی شہریوں کے تحفظ کاحکم

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) چینی شہریوں کی سیکورٹی کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ صدر مملکت نے کہا کہ حملہ دونوں ممالک کے درمیان پائیدار دوستی اور مشترکہ اقدار پر حملہ ہے۔چینی سفیر نے سفارت خانے کا دورہ کرنے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان میں چینی کارکنوں کو تحفظ فراہم کرنیکی ضرورت پر زور دیا۔چینی سفیرکا کہنا تھا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں، بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانے پر پکڑنے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں نے دہشت گرد حملے کی مذمت کی، چینی کارکنوں نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔چینی سفیر نے پاکستان کے ساتھ تعاون مزید مضبوط بنانے اور سی پیک سمیت دیگر منصوبوں کیلیے حمایت جاری رکھنے کے چینی عزم کا اعادہ کیا۔