مزید خبریں

دوڑ کا رہائشی نسوانی آواز پرفدا‘کندھکوٹ پہنچ کر اغواء ہوگیا

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت) کندھکوٹ ضلع نوابشاہ دوڑ کے رہائشی بھائی بھن نسوانی آواز پر کندھکوٹ پہنچ کر اغوا ہو گئے اہلیہ اوربہنوئی تین روز قبل دعوت پرکندھکوٹ گئے جو اغوا ہو گئے‘ ڈاکوؤں نے تاوان کیلیے کال کی‘غلام عباس‘ تفصیلات کے مطابق کندھکوٹ دوڑ کے رہائشی غلام مصطفیٰ آرائین اور انکی بہن رضیہ خاتون تین روز قبل دعوت پر آنے کے بعد اغوا ہو گئے واقعہ پر رضیہ خاتون کے خاوند غلام عباس نے بتایا کہ اہلیہ اور بہنوئی دعوت پر کندھکوٹ پہنچے جو اغوا ہو گئے ڈاکوؤں نے کال کر کے 50 لاکھ روپے تاوان طلب کیا ہے‘ میرابہنوئی گزشتہ دو ماہ سے کسی سے رابطے میں تھا جو رشتہ کا جھانسہ دیکر اپنے پاس بلایا اب دونوں ڈاکوؤں کی قید میں ہیں سندھ پولیس، وزیر داخلہ سندھ کو اپیل کرتے ہیں کہ اہلیہ اور بھنوئی کو ڈاکوؤں کے چنگل سے بازیاب کرایا جائے۔