مزید خبریں

ٹیکس دینے والے ہمارے قومی ہیروز ہیں، محمد اورنگزیب

اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹیکس دینے والے ہمارے قومی ہیروز ہیں،ملک کی ترقی کے لیے براہ راست ٹیکس اور برآمدی شعبہ ناگزیر ہیں، ڈیجیٹلائزیشن سے محصولات میں اضافہ اور نظام میں شفافیت آئے گی۔ زیادہ ٹیکس دینے والے افراد، کمپنیوں اور برآمدکنندگان کےلیے ایکسی لینس ایوارڈز کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکس ایکسی لینس ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاقی بورڈ ریونیو میں ڈیبیٹنگ کلب میں داخل ہونے کے بجائے، ہم نے تنظیم نو کے سلسلے میں فوری طور پر عمل درآمد کیا۔انہوںنے کہاکہ ہم نے ڈیزائن اور نفاذکےلیے کنسلٹنٹس بھی تعینات کیے ہیں۔محمد اورنگزیب نے بتایا کہ ملک کی ترقی کے لیے براہ راست ٹیکس اور برآمدی شعبہ ناگزیر ہیں، ڈیجیٹلائزیشن سے محصولات میں اضافہ اور نظام میں شفافیت آئے گی، ہمیں پیداواری صلاحیت میں اضافے کے ساتھ برآمدات کو بڑھانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک چیز جس کے بارے میں زیادہ بات نہیں ہوتی وہ ہے صارفین کا تجربہ، یہی پاکستانی عوام کے اندر اداروں کو لے کر اعتماد کو بحال کرے گا۔انہوں نے تقریب میں شریک شرکا کو مبارکباد دیتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ حکومت ہر وقت ان کی خدمت کے لیے حاضر رہے گی۔