مزید خبریں

شمس سواتی کا ہرنائی میں کانکنوں کی شہادت پر اظہارافسوس

نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی نے بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے زردآلو میں گزشتہ دنوں کول مائن میں حادثے کے دوران 13 کانکنوں کی شہادت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ NLF متاثرہ خاندانوں کے دکھ کی اس گھڑی میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ مائنز میں کام کے لیے حفاظتی اقدامات نہ کرنے اور حفاظتی آلات کی عدم فراہمی کے باعث آئے روز حادثات میں سینکڑوں قیمتی جانوں کو اس بھینٹ چڑھانے کی ذمہ داری حکمرانوں ،کمپنی مالکان متعلقہ محکمہ محنت پر عائد ہوتی ہے لیکن حکومت اور متعلقہ اداروں کی بے حسی سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ غلطی برتنے اور اپنے فرائض سے انحراف کرنے والی متعلقہ کمپنی اور محکمے کے اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ اس طرح کے سخت اقدامات سے ہی حادثات سے بروقت بچا جاسکتا ہے۔ وگرنہ ایسے حادثات رونما ہوتے رہیں گے اور انسان اس کا لقمہ بنتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان بالخصوص اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں غفلت برت رہی ہے اور انسانی جانوں کے ضیاع کو پرکا کی حیثیت بھی نہیں دیتی یہ رویہ سفاکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں کانکنوں میں سے چند ہزار رجسٹرڈ ہیں جس کے باعث ان حادثات کا شکار ہونے والوں کے ورثاء سماجی تحفظ سے محروم بھی رہتے ہیں اورسرکاری دفتروں کے سالہا سال چکر لگا کر ذلیل وخوار ہوتے رہتے ہیں۔ ان شہدا کے خاندان یہ عذاب ہی نہیں جھیلتے بلکہ روز مرتے ہیں حکومت کو چند انسان اگر میسر ہوں تو ان پر مشتمل کمیشن قائم کرکے اس مسئلے کا پائیدار اور مستقل حل نکالے، انہوں نے کہا NLF اس مسئلے کے پائیدار حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی کانفرنس بلا کر سفارشات بھی مرتب کی جائیں گی اور حادثات کے سدباب اور ہیلتھ اینڈ سیفٹی اقدامات کے لیے ایکشن پلان مرتب کرے گی۔

ہرنائی کول مائن میں جانبحق والے افراد کے نام ذیل ہیں۔
حمیداللہ ولد جانان قوم اچکزئی سکنہ پشین، عبدالوہاب ولد ملک عبدالغفور قوم اچکزئی سکنہ پشین، ابراہیم ولد گلاب خان قوم ملازئی سکنہ توبہ اچکزئی، رفیع اللہ ولد عثمان غنی قوم اچکزئی سکنہ چمن، رفیع اللہ ولد عبدالباری قوم احمزئی سکنہ چمن، عبدالرزاق ولد عبدالمالک قوم اچکزئی سکنہ پشین، امان عادل ولد رفیع اللہ قوم ملازئی سکنہ پشین، نعمت اللہ ولد عبدال قوم ملازئی سکنہ پشین، عبدالغفور ولد عبدالصمد قوم اچکزئی سکنہ کوئٹہ، عبدالغفور ولد سعداللہ قوم کاکڑ سکنہ مرغہ مہترزئی، عبدالصمد ولد گل زمان قوم پانیزئی سکنہ زدالو ہرنائی، عزت اللہ ولد سراج الدین قوم کاکڑ سکنہ برشور پشین۔
ہرنائی کول مائن میں زخمی ہونے والوں کے نام ذیل ہیں۔
عنایت اللہ ولد گل خیر قوم اچکزئی سکنہ توبہ اچکزئی، فیض محمد