مزید خبریں

لیاقت ساہی کے ریفرنڈم مہم کے سلسلے میں دورے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان ، بینکنگ سروسز کارپوریشن میں ڈیموکریٹک ورکرز یونین کے سیکرٹری جنرل ملک کے معروف مزدور رہنما لیاقت علی ساہی نے نارتھ ناظم آباد اسٹیٹ بینک سے آغاز کرتے ہوئے، سکھر، بہاولپور ، ملتان ، فیصل آباد اور سیالکوٹ آفس میں ریفرنڈم 2024ء کے کامیاب جنرل باڈی اجلاس میں شرکت کی جس میں تمام دفاتر کی قیادت نے ان کا والہانہ استقبال کیا ہے۔ ریفرنڈم کے جنرل باڈی اجلاس میں لیاقت علی ساہی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیمو کریٹک ورکرز یونین نے اسٹیٹ بینک اور بینکنگ سروسز کارپوریشن میں میری قیادت میں گزشتہ تین دہائیوں سے ریاست کے قوانین کی روشنی میں مزدوروں کے جائز حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد جاری ہے جس میں ورکرز کی ماضی میں ختم شدہ مراعات کو بحال کیا گیا ہے بلکہ بیشمار مزید مراعات حاصل کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2019 کے ریفرنڈم میں پہلی مرتبہ ایس بی پی۔ بینکنگ سروسز کارپوریشن میں ڈیمو کریٹک ورکرز یونین کی انتھک جدوجہد کی بدولت اور قیادت کی کاوشوں سے کنٹریکٹ ورکرز کو ووٹ کا حق لے کر دیا تھا جس کی بنیاد پر پہلی مرتبہ کنٹریکٹ ورکرز نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا تھا لیکن بدقسمتی کے ساتھ کنٹریکٹ ورکرز منفی پروپیگنڈا کا شکارہوگئے اور موجودہ سی بی اے یونین جس کی تاریخ ادارے میں پاکٹ یونین کی رہی ہے اسے ووٹ دے کر کامیاب کروا کر نہ صرف اپنے لیے مسائل پیدا کیے گئے بلکہ ہماری جدوجہد کو نقصان پہنچایا گیا۔ 2021 پھر کنٹریکٹ ورکرز نے ووٹ کی پرچی کا وزن ٹاؤٹ یونین کے پلڑے میں ڈال کراپنے مستقبل کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا بلکہ ادارے میں بد اخلاقی کے کلچر کے ساتھ ٹریڈ یونین ایک منصوبے کے تحت نقصان پہنچایا گیا۔جنرل باڈی اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت علی ساہی نے کہا کہ ریاست کے قوانین محنت کشوں کو ملازمت کے تحفظ فراہم کرتی ہیں لیکن بد قسمتی کے ساتھ اداروں میں اس پر عمل درآمد کرنے کے بجائے طاقت کے بل بوتے پر ورکرز کی نہ صرف عزت نفس کو مجروح کیا جاتا ہے بلکہ مستقل پوسٹوں پر ایمپلائمنٹ اسٹینڈنگ آرڈر 1968 کے برعکس کنٹریکٹ اورتھرڈ پارٹی کنٹریکٹرز کے ذریعے غیر آئینی طور پر بھرتیاں کی جاتی ہیں اس
کے خلاف ڈیمو کریٹک ورکرز یونین جدوجہد کررہی ہے اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور بینکنگ سروسز کارپوریشن میں مستقل پوسٹوں پر مستقل بھرتیاں ریاست کے قوانین کے تحت کی جائیں لیکن اس پر عملی جامع پہنانے کے لیے ورکرز کو ووٹ کی پرچی سے پردے کے ہے پیچھے بلکہ عملی طور ڈیمو کریٹک ورکرز یونین کو مضبوط کرکے خود محفوظ کرنا ہوگا۔ اْنہوں نے کہا کہ 19 اپریل 2024ء کو پھول پر مہر لگا کر بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے۔ انہوں نے نارتھ ناظم آباد، سکھر، بہاولپور، ملتان، فیصل آباد اور سیالکوٹ آفس کے ورکرز کی جانب سے کامیاب جنرل باڈی اجلاس کروانے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔