مزید خبریں

ریلوے کے لیے بیل آئوٹ پیکیج کا اعلان کیا جائے ‘شیخ انور

ریلوے پریم یونین کے مرکزی صدرشیخ محمدانور نے چیف آرگنائزرخالد محمود چودھری، ڈویژنل صدر فیاض شہزاد،سیکرٹری جنیدخرم کے ہمراہ تنظیمی دورہ کیا۔ اس موقع پر منعقدہ اجلاس میں تنظیمی صورت حال کا جائزہ لیاگیا اور زونل صدرمحمدآصف جاوید کی ریٹائرمنٹ کے بعد ظہیرالدین بابرکونئے سیشن کے لیے زونل صدر مقرر کرنے کا فیصلہ کیاگیاجبکہ کاظم فاروق گل سیکرٹری اور نورالدین نائب صدر مقرر ہوئے۔ اجلاس میں سابق صدر آصف جاوید کی ریلوے پریم یونین کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیاگیا۔اجلاس میں بائو طاہر، محمد یونس بٹ، چودھری تنویر، ساجد عمران، عبدالسمیع و دیگرمقامی ذمہ داران بھی موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ محمد انور نے کہاکہ پریم یونین نے ریلوے ملازمین کی بہتری اور فلاح و بہبود کے لیے جس مشن کا بیڑا اٹھایاہے اسے جاری رکھے گی ۔پریم یونین کی جدوجہد سے ملازمین کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگیوں کا انتظام ہو چکاہے جس کا سارا سہرا سی ای او ریلوے عامربلوچ کے سر

جاتاہے۔ریلوے ملامین کی انتھک محنت اور انتظامیہ کے باہمی تعاون سے ریلوے کی آمدن میں مسلسل اضافہ ہو رہاہے توقع ہے اس مالی سال میں ریلوے اپنے ہدف سے زائد آمدن کا ٹارگٹ عبور کرلے گا۔انہوں نے کہا کہ ریلوے چارٹرڈ کے مطابق ریلوے ایک کمرشل نہیں بلکہ فلاحی ادارہ ہے،فلاحی ادارے نفع نقصان کی بنیاد پر نہیں بلکہ عوام کی فلاح و بہودکے لیے چلائے جاتے ہیں جن کی کارکردگی حکومتی مالی سپورٹ پر ہی ممکن ہوتی ہے، جس طرح موٹر وے، میٹرو، اورنج ٹرین، سرکاری تعلیمی ادارے اور اسپتال جیسے ادارے حکومت کی مالی مدد سے عوام کو سہولیات فراہم کرتے ہیں۔ اسی طرح ریلوے بھی عوام کو سستی سفری سہولیات فراہم کرنے پاکستان کا سب سے بڑا والا ادارہ ہے۔ سابقہ حکومتوں نے اس ادارے کو اپنے سیاسی مفادات اور فلاحی ادارے کے طور پر استعمال کیا ہے لیکن جس مالی مدد کی ریلوے کو حکومت سے ضرورت تھی ریلوے کو اس سے محروم رکھا ۔ ہر آنے والی حکومت نے ریلوے کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک روا رکھا ہے۔ ریلوے کو فوری طور پرپائوں پر کھڑا کرنے کی ضرورت ہے۔ ریلوے کو مضبوط کر دیا گیا تو حکومت بھی معاشی

طور پر مضبوط ہوگی۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ ریلوے کی مالی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف فوری طورپر ریلوے کے لیے 25ارب کا بیل آوٹ پیکیج کاعلان کریں جبکہ بجٹ میں ریلوے کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی جتنا بجٹ دیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ ریلوے کاہر مزدوراور افسرتمام علاقائی، لسانی، سیاسی تعصبات اور امتیازات سے بالاتر ہو کر صرف اور صرف پاکستان ریلوے کی بہتری اور اس کے ٹرین آپریشن کوبہتر سے بہتراور معمول پر رکھنے کے لیے اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کو مقدم رکھتا ہے اور یہی ان کی اولین ترجیح ہے۔پریم یونین ریلوے کی سروسزکو معمول پر رکھنے کے لیے انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔