مزید خبریں

انتظامیہ کی نااہلی، پھل فروش من مانے نرح وصول کرنے لگے

کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری)رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ کراچی میں پھلوں کی سرکاری ریٹ لسٹ اور بازار کی قیمتوں میں زمین آسمان کا فرق ہے،بچت بازار وںسمیت کراچی کی تمام مارکیٹوں میں کیلے، سیب، خربوزہ اور کھجور سمیت تمام پھل سرکاری نرخ نامے سے مہنگے داموں فروخت ہو رہے ہیں۔کمشنر کراچی کی57 پھلوں کی پرائس لسٹ اور بازارکے نرخوں میں واضح فرق دیکھا جا رہا ہے۔جمعرات کے روز کمشنر کراچی کی جانب سے 57 پھلوں کی جاری کردہ پرائس لسٹ کے مطابق کیلا درجہ اول فی درجن 170 روپے کے بجائے مارکیٹ میں 300 روپے میں فروخت ہو رہا ہے ، ناریل فی دانہ بڑا 322 کے بجائے 450 روپے،ناریل فی دانہ چھوٹا 288 کے بجائے 350 روپے میں فروخت ہورہا ہے، گنڈیری 132 روپے کے بجائے 250 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے، پپیتا درج اول 158 روپے کے بجائے 250 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے پپیتا درجہ دوم 138 کے بجائے 220 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے ،سیب گولڈن درجہ اول 219 روپے کے بجائے 350 روپے کلو فروخت ہورہا ہے، سیب گولڈن درجہ دوم 196 روپے کے بجائے 300 روپے، سیب درجہ اول 160 کی بجائے 280 روپے کلو ،سیب درجہ دوئم 138 کے بجائے 220 روپے کلو،سیب ایرانی گولڈن 288 کے بجائے 300روپے کلو،گریپ فروٹ درجہ اول 23 روپے فی دانہ کے بجائے 50 روپے فی دانہ گریپ فروٹ درجہ دوم 18 روپے کے بجائے 40روپے، خربوزہ درجے اول 175 کے بجائے 250 روپے خربوزہ درجہ دوئم 150 روپے کی بجائے 220 روپے، انگور 288 کے بجائے 400 روپے، امرود حیدرآباد فی کلو 155 کے بجائے 250 روپے، امرود لاڑکانہ 162 کے بجائے 250 روپے، چیکو درجہ اول 115 کے بجائے 200 روپے ،کیوی فی ڈبہ 1250 گرام 551 کے بجائے 800 روپے، موسمی درجہ اول فی درجن 132 روپے کے بجائے 200 روپے، موسمی درج دوئم فی درجن 115 روپے کے بجائے 180 روپے ،تربوز دھاری دار 150 روپے کے بجائے 180 روپے، کھجور ایرانی مضافاتی فی کلو درجہ اول 633 روپے کے بجائے 800 روپے، کھجور ایرانی مضافاتی کھلی درجہ دوم 575 کے بجائے 700 روپے، کھجور زاہدی بسر درجہ اول 518 کے بجائے 600 روپے، کھجور زاہدی بسر 495 روپے کے بجائے 550روپے، کینو درجہ اول 263 کے بجائے 320 روپے، کینو درجہ دوئم 161 کے بجائے 250روپے ،اسٹرابری فی ڈبہ 450 گرام 190روپے کی بجائے 300 روپے، بیر 92 روپے کے بجائے 120 روپے، گلارچی 138 کے بجائے 200 روپے، تربوز لمبا 115 کے بجائے 150 روپے، تربوز گول 104 روپے کے بجائے 150 روپے فی کلو کے حساب سے مارکیٹ میں کھلے عام فروخت ہو رہا ہے۔