مزید خبریں

لکی اسٹار پر لینڈ مافیا کا سرکاری بیت الخلاء کی کروڑوں روپے کی اراضی پر قبضہ

کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری) کراچی میں بڑے بڑے پلاٹوں کے بعد قبضہ مافیا نے سرکاری بیت الخلاء پر بھی قبضہ کر کے تعمیرات شروع کردی ہے۔کراچی کنٹونمنٹ بورڈ کے حدود، لکی اسٹار بس اسٹاپ کے قریب شہریوں کے لیے بنائے گئے قدیمی بیت الخلاء کی کروڑوں روپے کی اراضی پر قبضہ کر کے تعمیرات شروع کردی گئی ہے ۔ تفصیلات کیمطابق اربوں روپے کی سرکاری اراضی ہی نہیں قبضہ مافیا جہاں موقع ملتا ہے پنجے گاڑ لیتا ہے۔ کراچی کی مشہو ر شاہراہ لکی اسٹار بس اسٹاپ کے قریب بنے بیت الخلا کی اراضی پر غیر قانونی دکانیں تعمیر کرانے میں مصروف ہیں، سرکاری بیت الخلاء پر ایک منزلہ عمارت میں 12دکانیں تعمیرکردی گئی ہیں۔اطراف میں موجود دکانداروں کے منع کرنے پر قبضہ مافیا کے کارندے تاجروں کو دھمکیاں دے رہے ہیں، دکانداروں کی جانب سے متعدد باردرخواستوں کے باوجود کراچی کنٹونمنٹ بورڈ قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہے۔دکانداروں نے جسارت سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لکی اسٹار بس اسٹاپ پر کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے زنانہ اور مردانہ کے الگ الگ بیت الخلاء موجود تھے لیکن زنانہ بیت الخلاء پر کافی ٹائم سے ایک بڑاسا تالا لگا ہوا تھا تاہم اب اس سرکاری بیت الخلاء کی اراضی پر قبضہ کر کے6دکانیں نیچے اور 6دکانیں اوپر کی جانب مجموعی طور پر 12دکانیں تعمیر کردی گئی ہیں۔ دکانداروں کا کہنا ہے اس مشہور جگہ پر ایک چھوٹی سی دکان کی مالیت کم ازکم 1سے ڈیڑھ کروڑ روپے ہے۔