مزید خبریں

ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ لیجنڈز فنڈز کا اجراء کرائیں

اسلام آباد ( رپورٹ: سید وزیر علی قادری ) پاکستان اسپورٹس بورڈ میں کھلاڑیوں کے لیے مختص کیا گیا مخصوص ایک فنڈ ہے جو ہر سال کھلاڑیوں کو چیک کی صورت میں دیا جاتا ہے۔نگران حکومت نے اس کا اجراء روک دیا تھا۔یہ فنڈ پاکستان کے ٹیلنٹڈ کھلاڑیوں کو جو ہزاروں یا سینکڑوں میں نہیں بلکہ ان کی تعداد بمشکل 40 /50 ہوگی نگران حکومت سے پہلے 16 ماہ کے لئے بنے سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کیا تھا۔ یہ ہی نہیں اس میں اضافہ بھی کردیا گیا تھا۔ اب دلچسپ بات یہ ہے کہ مختلف کھیلوں کے لئے مختلف فیڈریشنز کو فنڈز زجاری ہو گئے اور ٹیموں کو بیرون ملک جانے کے لیے بھی فنڈز جاری کردیے گئے ہیں جو خوش آئند بات ہے۔ لیکن آج دن تک ان لیجنڈ اور کھلاڑیوں کو جنہوں نے پاکستان کی دنیا میں نمائندگی کی تھی اور وکٹری اسٹینڈ پر سبز ہلالی پرچم لہرایا تھا اور ان میں سے کئی کسمپرسی اور بیماری میں وقت گزار رہے ہیں ان کے فنڈ کے اجرا کے سلسلے میں نہ کوئی میٹنگ ہوئی ہے اور نہ ہی انہیں آج تک کوئی فنڈ جاری کیا گیا ہے۔ اب جب شہباز شریف دوبارہ وزیراعظم کے منصب پر براجمان ہوئے ہیں یقینا وہ اس مسئلے کو ترجیحاتی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل شعیب کھوسہ بہت ہی متحرک شخصیت ہیں یقیناً ان کے علم میں یہ بات ہوگی منتظر لیجنڈز چاہتے ہیں کہ وہ وزیراعظم ہائوس یا متعلقہ وزارت کے ذمے داران سے آئی ہوئی درخواستوں کی بابت دریافت کریں تاکہ ان افراد کو دوبارہ یہ فنڈز ملنا شروع ہو بلکہ واجبات جو چند ماہ کے لئے روک دیئے گئے تھے فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں گے اور دعائیں لیں گے۔ وزارت اف ائی پی سی کے سیکرٹری اس بابت آپنا اٹر و رسوخ استعمال کریں تو بھی یہ کام جلد ہوسکتا ہے۔