مزید خبریں

حکومت کراچی میں کرکٹ میچز کو فوری منسوخ کرے

کراچی (سید وزیر علی قادری) رمضان کریم کی آمد پر جہاں مسلمان اسکے استقبال کے لئے بے چین رہتے ہیں اورنماز وتراویح اہتمام چاند رات سے ہوجاتا ہے وہیں اپنے آقائوں کو خوش کرنے کے مملکت خداداد اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ادارے شتر بے مہار کہیں بھی شعائر اسلام کا مذاق اڑائے بغیر نہیں رہتے۔ کچھ اسی طرح گزشتہ شب کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں
صورتحال پیدا ہوئی جب کرکٹ کے میچ کے لئے عین عشاء کی آذان کے وقت ٹاس ہوا اور جماعت کی ادائیگی کے دوران پہلی گیند پھینکی گئی جو یقینا یہودی سازش ہے۔ گو کہ کراچی کے شائقین کرکٹ نے ان میچز کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے تاہم چند سو افراد رخ کرہی لیتے ہیں۔ ایک طرف غزہ میں بچوں کی شہادتیں اور زخمیوں کی آہ و پکار اور دوسری طرف کھیل تماشہ انسانیت کے منہ پر طماچہ ہے۔ اس موقع پر شہریوں میں بہت زیادہ غم و غصہ پایا جاتا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے میچز منسوخ کئے جائیں۔ ایسا نہ ہو کہ احتجاج کی وجہ سے انتظامیہ کو خفت کا سامنا کرنا پڑے۔