مزید خبریں

سری لنکا کی بنگلا دیش کے خلاف دوسری سب سے چھوٹی فتح

سلہٹ کے انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تین میچوں کی سریز کے پہلے ٹوئنٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ میں سری لنکا نے بنگلا دیش کو تین رنز سے شکست دی جو اس کی اس قسم کے کرکٹ میں بنگلا دیش کے خلاف رنوں کے اعتبار سے سب سے چھوٹی جیت ہے۔

ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سری لنکا نے مقررہ 20 اوور میں تین وکٹ پر 206 رنز بنائے تھے۔ بنگلا دیش نے مقررہ20 اوور میں آٹھ وکٹ پر 203 رنز بنائے جسکی وجہ سے اسے تین رنز سے شکست ہوئی۔آخری اوور میں بنگلہ دیش کو12 رنز درکار تھے جو کوئی مشکل کام نہیں تھا مگر پہلی بال پر دوسن شاناکا نے رشاد حسین کو چارت اسالانکا کے ہاتھوں کیچ کراکے بنگلا دیش پر دباو بڑھادیا۔ دوسری بال وائیڈ قرار دی گئی جب یہ بال دوبارہ ڈالی گئی تو تسکین احمد نے ایک رنز لیکر اسٹرائیک زاکر علی کو دی جو چارت اسالانکا کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔ چوتھی بال پر شریفل نے شاندار چوکا لگاکر بنگلا دیش پر سے دباو کچھ کم کیا۔ پانچویں بال پر لیگ بائی کا ایک رنز بنا۔ آخری بال پر پانچ رنز درکار تھے اور چھکا ہی جیت دلاسکتا تھا مگر تسکین احمد اس بال پر ایک ہی رنز بناسکے جسکی بدولت سری لنکا نے تین رنز سے جیت اپنے نام کی۔

سری لنکا کا اسکور بنگلا دیش میں ٹوئنٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میںا س کا دوسراسب سے زیادہ اور کل ملاکر تیسرا سب سے زیادہ اسکور تھا۔ سری لنکا کا بنگلا دیش کے خلاف اسکے گھر سب سے زیادہ اسکور20 اوور میں چار وکٹ پر210 رنز ہے جو اس نے سلہٹ میں18 فروری2018 کو ہوئے میچ میں بنایا تھا۔ سری لنکا کا بنگلا دیش کے خلاف سب سے زیادہ اسکور20 اوور میں چھ وکٹ پر214 رنز ہے جو اس نے کولمبو میں10 مارچ2018 کو بنایا تھا۔

بنگلہ دیش کا اسکور سری لنکا کے خلاف اپنے گھر پر سب سے بڑا اور کل ملاکر دوسرا سب سے بڑا اسکور تھا۔ بنگلا دیش کا اس سے پہلے اپنے گھر پر سری لنکا کے خلاف سب سے زیادہ اسکور20 اوور میں پانچ وکٹ پر 193 رنز تھا کو اس نے میرپور ،ڈھاکا میں15 فروری2018 کو بنایا تھا۔ بنگلا دیش کا سری لنکا کے خلاف سب سے زیادہ اسکور19.4 اوور میں پانچ وکٹ پر 215 رنز تھا جو اس نے کولمبو میں10 مارچ 2018 کو بنایا تھا۔

سری لنکا کی بنگلا دیش کے خلاف ٹوئنٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں رنوں کے اعتبار سے سب سے چھوٹی جیت دو رنز کی تھی جو اس نے چٹا گانگ میں 12 فروری2014 کو ہوئے میچ میں حاصل کی تھی۔ اس میچ میں ٹاس ہارنے کے بعد سری لنکا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ20 اوور میں سات وکٹ پر168 رنز بنائے تھے۔ بنگلا دیش نے مقررہ 20 اوور میں سات وکٹ پر 166 رنز بنائے تھے جسکی وجہ سے اسے دو رنز سے شکست ہوئی تھی۔

آخری اوور میں بنگلا دیش کو17 رنز درکار تھے جو ایک مشکل کام تھا مگر تھسارا پریرا کی پہلی بال پر انعام الحق نے شاندار چوکا لگاکر اپنی ٹیم پر سے دباو کم کردیا تھا۔ دوسری بال پر دو رنز لینے کے بعد وہ تیسری بال پر فرہاد رضا رنز آئوٹ ہوگئے۔ چوتھی اور پانچویں بال انعام الحق نے دو شاندار چوکے لگاکر دباو ختم کردیا تھا۔ میچ کی آخری بال پر تین رنز درکار تھے۔ تھسارا پریرا نے اپنی ہی بال پر انعام الحق کا کیچ لیکر اپنی ٹیم کو دو رنز سے جیت دلادی۔