مزید خبریں

پولیس کی شہری پر تشدد کی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) طارق روڈ پر ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کا شہری پر تشدد،موٹرسائیکل سوار شہری نے پولیس افسر کی توجہ چالان میں غلطی کی طرف کرائی تھی ، کراچی میں ٹریفک پولیس کا شہریوں سے ناروا سلوک اور پر تشدد رویے کی ایکاورسی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔طارق روڈ ٹریفک سیکشن کی حدود میں پیش آنے والے واقعے کی فوٹیج میں دیکھاجاسکتاہے کہ ٹریفک پولیس کے ایک افسر نے ایک نوجوان شہری کی موٹر سائیکل پردونوں نمبرپلیٹس نہ ہونے پرچالان کیا۔نوجوان نے چالان پڑھنے کے بعد ٹریفک پولیس کے افسرسے کہا کہ موٹرسائیکل کے صرف آگے نمبر نہیں لگی، پیچھے نمبر پلیٹ موجود ہے جبکہ چالان میں دونوں سائیڈ کا ذکر ہے۔ لہٰذا صرف ایک طرف نمبر پلیٹ نہ ہونے کا چالان کیا جائے، جس پر ٹریفک اہلکاروں نے نوجوان سے بدتمیزی شروع کردی۔ اس دورا ن ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نوجوان کی موٹرسائیکل کی نمبر پلیٹ اکھاڑنے کی کوشش کی جس پر مذکورہ نوجوان نے ان کی موبائل پروڈیو بنانے شرو ع کی تو ٹریفک افسر اورساتھی اہلکار وڈیو بنتی دیکھ کر آپے سے باہر ہو گئے۔ ٹریفک افسر اوراہلکاروں نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔واقعے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈی آئی جی ٹریفک کراچی اقبال دارہ نے نوٹس لیتے ہوئے ا یس ایس پی ٹریفک ایسٹ سے رپورٹ طلب کرلیا اور واقعے تحقیقات کے ایس پی ٹریفک ایسٹ کو انکوائری افسر مقررکردیا۔