مزید خبریں

عالمی بینک کے وفد نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کا دورہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) عالمی بینک کے وفد نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کا دورہ کرکے پمپنگ اسٹیشن کا تفصیلی معائنہ کیا، ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق عالمی بینک وفد میں گلوبل ڈائریکٹر سروج کمار جھا، واٹسن کے سینئر ماہر خیری الجمال، پریکٹس منیجر جوسز موگابی، سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان اور پی ڈی کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی عثمان معظم، ڈی ایم ڈی پلاننگ محمد ایوب شیخ، سکندر زرداری، شکیل قریشی، جمیل انصاری، چیف انجینئر آبپاشی میر غلام علی ٹالپر سمیت دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔ دورے کے دوران سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان نے وفد کو پمنگ اسٹیشن کے متعلق تفصیلی بریفننگ دی۔ ترجمان کے مطابق دورے کے دوران دھابیجی پمپنگ سے شہر کو پانی کی فراہمی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وفد نے شہر میں فراہمی و نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لیے واٹر کارپوریشن حکام کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی، علاوہ ازیں وفد نے کے فور منصوبے کے ان ٹیک پوائنٹ چلیا ٹھٹہ کا دورہ کیا، وفد نے تفصیلی معائنہ کرکے منصوبے پر پیش رفت اور جاری کاموں کا جائزہ بھی لیا۔