مزید خبریں

پاکستانی مہمان نواز ، اجازت ملی تو پاکستان گھوموں گی ، نیپالی کھلاڑی

اسلام آباد( سید وزیر علی قادری ) ایشین بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے سلسلے میں کیئے گئے انتظامات بہت شاندار ہیں۔ پاکستان بہت خوبصورت ملک ہے۔ انتظامیہ نے اجازت دی تو اسلام آباد میں گھومنے کا ارادہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار نیپال سے آئی ہوئی بیڈمنٹن کھلاڑی نیلم نے جسارت سے گفتگو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے بہت اچھی سہولیات فراہم کی گئیں ہیں۔ رہائش و طعام شاندار ہیں ، تمام کھلاڑی موسم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ ایشین بیڈمنٹن چمپئن میں اچھا کھیل پیش کرکے اپنے ملک کا نام روشن کروں گی۔ خواہش ہے کہ عالمی چمپئن شپ کے میگا ایونٹ کے مقابلوں میں بھی حصہ لوں۔