مزید خبریں

منظور احمد رضی کا صحافیوں کی داد رسی کا مطالبہ

ریلوے ورکرز یونین کے مرکزی چیئرمین و سینئر مزدور رہنما منظور احمد رضی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکمرانوں نے آج تک صحافیوں، سینئر مزدور رہنماؤں اور ترقی پسند دانشوروں کو ایوارڈ کیوں نہیں دیے۔ ہمارے کالم نگار، مزدور رہنما ظہیر اختر حیدری، سینئر صحافی نادر شاہ عادل اور علمدار حیدر سمیت کئی رہنما اس کے مستحق تھے۔ نادر شاہ عادل اور علمدار حیدر نہایت کسمپرسی میں دنیا چھوڑ گئے، جبکہ ابھی ظہیر اختر حیدری حیات ہیں۔ اسی طرح داؤد مل کے مزدور رہنما ظہیر الحسن ابھی حیات ہیں اور مزدور کسان پارٹی کے ظفر اسلم بھی زندہ ہیں۔ ان کے علاج معالجہ اور مالی امداد سمیت انہیں بھی ان کی خدمات کے تحت مالی مدد اور ایوارڈ دینے کے لیے فوری اعلان کیا جائے۔ منظور احمد رضی نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، گورنر سندھ سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظہیر اختر، ظہیر الحسن اور ظفر اسلم کے فوری علاج اور مالی امداد کا اعلان کیا جائے۔