مزید خبریں

آمد ِ رمضان اور مہنگائی کا طوفان

فروری کے آغاز میں ہی کراچی میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل تاجروں نے مصنوعی مہنگائی کی تیاری مکمل کر لی ہے ۔اطلاعات کے مطابق ملک کے سب سے بڑے معاشی حب کراچی میں منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں نے رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی عوام کو مصنوعی مہنگائی سے دوچار کرنے کیلئے کمر کس لی۔ہول سیلرز اور خوردہ فروشوں کی جانب سے اشیاء ضرور یہ گوداموں می اسٹاک کرکے مہنگے داموں فروخت کیلئے نئے سودے کر لئے۔مقامی انتظامیہ کی جانب سے منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف قبل از وقت کارروائی نہ ہونے کی صورت میں شہر میں مہنگائی کا طوفان آنے کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے عام آدمی کی قوت خرید متاثر ہو سکتی ہے ۔ اس کے ساتھ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے رمضان سے قبل عوام کے لیے ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے گھی، کوکنگ آئل، چائے، صابن اور کپڑے دھونے والے پاوڈر کی قیمتوں میں کمی کردی۔یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے رمضان سیقبل مختلف برانڈز کی اشیا کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا-جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کمی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا جس کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل کی قیمتوں میں فی لیٹر 100روپے اورگھی کی فی کلو قیمت میں54 روپے تک کی کمی کی گئی ہے-اسی طرح آٹھ سو ملی گرام برانڈڈ چائے کی پتی 110روپے تک سستی کی گئی ہے، ٹوائلٹ سوپ109 روپے تک سستا کیا گیا ہے جب کہ کپڑے دھونے والے پاوڈر کی قیمت میں 43 روپے اوربرتن دھونے والے صابن کی قیمت میں49 روپے تک کمی کی گئی ہے-یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے حکام کا کہنا ہیکہ رمضان ریلیف پیکچ 2024 کا آغاز 4 مارچ سے ہوگا اور چاند رات تک جاری رہے گا-

ہم نے اپنی خبر میں لکھا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران اشیائے ضروریہ مہنگے داموں فروخت کرنے کیلئے ذخیرہ اندوز اور منافع خور ایک بار پھر متحرک ہو گئے ،رمضان میں کثر ت سے استعمال ہونیوالے کھانے پینے کی اشیاء سستے داموں خرید شہر کے مختلف علاقوں میںذخیرہ کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور آئندہ چند دنوں میں ذخیرہ اندوزی کا سلسلہ بھی زور پکڑ جائے گا۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق کراچی کی بڑی ہول سیل مارکیٹ سمیت ضلع کی بڑی ہول سیل مارکیٹوں میں بیسن ،مختلف اقسام کے مشروبات ،کھجوریں ،کھانا پکانے کا تیل،چینی، سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کے بڑے آرڈر ہول سیل مارکیٹ میں کئے جا رہے ہیں اور اشیائے ضروریہ کو سستے داموں خریدنے کے لئے چیک کے علاوہ نقدرقم کی ادائیگی کے ذریعے بھی سودے کئے جا رہے ہیں۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق رمضان میں کثرت سے استعمال ہونے والی اشیاء کی طلب عام مہینوں کی نسبت بڑھ جاتی ہے اور اس صورتحال سے بھر پور فائدہ اٹھانے کیلئے ہول سیلرز اور ریٹیلرز موجودہ قیمت پر اشیائے ضروریہ کو خرید کو اپنے گوداموں میں اسٹاک کر رہے ہیں جس کی وجہ سے رمضان میں اشیائے ضروریہ کی قلت کا اندیشہ ہے جس کے بعد یہ اشیائے ضروریہ مہنگے داموں میں فروخت کے لئے پیش کی جائینگی۔مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کوئی پہلا موقع نہیں بلکہ ہر سال رمضان المبارک سے قبل اسٹاک مارکیٹ سے اٹھا کر گوداموں میں ذخیرہ کر لی جاتی ہے۔مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر مقامی انتظامیہ نے ابھی سے ہی ذخیرہ اندوزوں کی حوصلہ شکنی کی اور منافع کی خاطر اشیاء کو ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی شروع کی تو پھر رمضان المبارک کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول میں رہ سکتی ہیں ورنہ مہنگائی کا خمیازہ عوام کو ہی بھگتنا پڑے گا۔

رپورٹ کے مطابق سال 2026 کیلئے پاکستان کے بانڈ کا بھاؤ اس وقت 77 ڈالر ہے، سال 2026 کیلئے پاکستان کے بانڈ کی خریداری 83 ڈالرکے ہدف کے ساتھ کررہے ہیں جب کہ اپریل 2024 میں میچور ہونے والے ایک ارب ڈالر کی ادائیگی اعتماد مزید بڑھائے گی۔رپورٹ کے مطابق اپریل ادائیگی سے پاکستانی بانڈ کی خریداری مزید بڑھے گی، پاکستان کیلئے نیا آئی ایم ایف پروگرام اعتماد بڑھائے گا جب کہ پاکستانی بانڈ کی قیمت پر ایس اینڈ پی کی ریٹنگ بہتری کی توقعات کا اثربھی ہوگا۔رپورٹ میں کہا گیا ہیکہ مارکیٹ کی نظریں کابینہ کے انتخاب پررہیں گی اور آئی ایم ایف شرائط پوری کرنیکی کابینہ اراکین کی صلاحیت پرنظریں رہیں گی۔
وفاقی حکومت نے رواں سال یوٹیلیٹی اسٹورز پر7 ارب 49 کروڑ روپے سے زائد کے رمضان ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ کیا ہے جو گذشتہ سال رمضان پیکچ کے لیے منظور کردہ 5 ارب روپے سے ڈھائی ارب روپے زیادہ بنتا ہے-حکام یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کیمطابق رمضان ریلیف پیکج کے تحت آٹا، چینی، گھی، کوکنگ آئل، چاول، دالوں، کھجور، بیسن، دودھ، مشروبات اور مصالحہ جات پر سسبڈی دی جائے گی-پیکج کے اعلان کے موقع پر ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا کہنا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے مستحقین کو رمضان پیکج کے تحت ٹارگٹڈ سبسڈی ملے گی اور ٹارگٹڈ سبسڈی کے علاوہ عام صارفین کے لیے بھی خصوصی رعایتی قیمتیں مقرر کی جائیں گی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے 7 ارب 49 کروڑ روپے سے زائد کا رمضان ریلیف پیکج منظور کیا تھا۔

ان حالات کے باوجو د بینک آف امریکا کے مطابق پاکستان کے ڈالربانڈکا بھاؤ مارکیٹ کے بھاؤ سے زیادہ ہے چنانچہ بینک نے پاکستان کے ڈالر بانڈ کا درجہ مارکیٹ ویٹ سے بڑھاکرہیوی ویٹ کردیا ہے۔دوسری جانب عالمی مالیاتی خبر رساں ادارے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں الیکشن نے سیاسی بے یقینی کم کی ہے جس کے بعد پاکستان کیڈالربانڈ میں عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور سیاسی بے یقینی ختم ہونے سے پاکستانی ڈالر بانڈ اچھا قراردیا جانے لگا ہے۔بلوم برگ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی ریٹنگ بہتر ہوسکتی ہے، پالیسی خدشات گزشتہ برس جیسے ہیں تاہم آئی ایم ایف معاہدے سے وہ بھی ختم ہوں گے
nn