مزید خبریں

حکمرانوں نے سندھ کے عوام کو پتھر کے دور میں دھکیل دیا، الطاف لنگڑیال

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) مرکزی صدر تنظیم اساتذہ پاکستان ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام کو حکمرانوں نے پتھر کے دور میں دھکیل دیا، جس قوم کے بچوں کو تعلیم جیسی بنیادی ضرورت بھی حاصل نہ ہو وہ قوم کیسے ترقی کرسکتی ہے؟ سندھ میں تعلیمی بحران پر تشویش ہے، اساتذہ اپنی محنت اور لگن سے اس بحران کو ختم کرسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سہ روزہ تنظیمی دورے کے موقع پر حیدرآباد میں اراکین تنظیم اساتذہ، معاونین، اساتذہ کی خصوصی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی تعلیم کے بارے میں سنجیدگی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے، تعلیم جو انسان کی بنیادی ضرورت ہے۔ سندھ ہائیکورٹ میں حکومت کی اسکولوں کی بندش اور عمارتوں کی خستہ حالی سندھ حکومت کی بدترین طرز حکمرانی کا واضح اور کھلا ثبوت ہے، سندھ حکومت تعلیم کی بہتری کے لیے واضح اقدامات کرے۔ اس موقع پر حرا نیشنل اسکولز کے ڈائریکٹر ہدایت اللہ خان، مرکزی سیکرٹری نشرواشاعت تنظیم اساتذہ پاکستان فیاض احمد کاکاخیل، صوبائی صدر سندھ پرفیسر رئیس احمد منصوری، نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر نصراللہ لغاری بھی موجود تھے۔