مزید خبریں

الیکشن میں ڈیوٹی دینے والوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس طارق رزاق دھاریجو حیدرآباد رینج کی ہدایت پر الیکشن میں اپنے فرائض منصبی خوش اسلوبی اور احسن طریقے سے انجام دہی پر ڈی آئی جی پی آفس حیدرآباد رینج کے مختلف برانچ انچارجز وعملے کو ایس پی کمپلین ڈی آئی جی پی آفس حیدرآباد رینج طاہر احمد نورانی کے دفتر میں ستائشی سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی ایک سادہ اور پروقار تقریب منعقد کی گئی جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ۔ تقریب میں ڈی ایس پی ایڈ من منیر احمد بلوچ ڈی آئی جی پی آفس حیدرآباد رینج، ڈی ایس پی لیگل وزیر ببر، انچارج آپریشن اینڈ پی آر او ٹو ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج انسپکٹر منو ڈیوڈ، انچارج اسٹیبلشمنٹ بشیر احمد شاہ،اکاؤنٹنٹ ڈی آئی جی پی آفس امتیاز احمد پنہور، انچارج کمپلین آفس انسپکٹر عبد الرسول بالادی، انچارج آر آئی بی سب انسپکٹر جمشید سومرو، سب انسپکٹر عبد السلیمان، انچارج ڈی آئی سی رینج آفس حیدرآباد رینج اسسٹنٹ سب انسپکٹر نسیم خان، ذوہیب، انچارج آئی ٹی علی رضا تنیو، انچارج سیکورٹی شہباز بلڈنگ انسپکٹر فیصل، انچارج سوسائٹی ڈیسک انسپکٹر سندھو بیگ پنہور، لیڈی سب انسپکٹر غلام فاطمہ، سینئر کلرک نورین و دیگر نے شرکت کی۔ ایس پی کمپلین ڈی آئی جی پی آفس حیدرآباد رینج طاہر احمد نورانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نمایاں کارکردگی پر حوصلہ افزائی سندھ پولیس کی سنہری روایت ہے جس سے نہ صرف فورس کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے بلکہ مستقبل میں بھی لگن اور جانفشانی سے فرائض سر انجام دینے کا حوصلہ و جذبہ جواں ہوتا ہے الحمد للہ حیدرآباد رینج میں الیکشن کے پر امن انعقاد نے ”ایک اچھی ٹیم ایک اچھا رزلٹ دے سکتی ہے” معروف جملے نے حقیقت کا روپ دھارا انتخابات کے موقع پر سرد موسم کی تمازت کی پرواہ کیے بغیر طویل و شب روز ڈیوٹیز کی ادائیگی قابل تعریف ہے۔