مزید خبریں

مراد علی شاہ ترقیاتی کاموں کو عوام کی دہلیز تک پہنچائیں گے، نظام آرائیں

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری نظام الدین آرائیں نے کہا ہے کہ مراد علی شاہ کے وزیراعلیٰ بننے کے بعد سندھ میں مزید ترقی کا آغاز ہو گا، کیونکہ اس سے پہلے بھی انہوں نے جس جانفشانی سے سندھ کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کیا، اس کے ثمرات عام آدمی تک پہنچے اور اب پھر برسر اقتدار آنے کے بعد پیپلز پارٹی کی حکومت اور خاص طور پر مراد علی شاہ ترقیاتی کاموں کو عوام کی دہلیز تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کے مسائل صرف پیپلز پارٹی حل کر سکتی ہے کیونکہ پیپلز پارٹی سندھ کے عوام سے جڑی ہوئی اور ہر وقت وزراء اور پارٹی رہنماؤں کا عوام سے رابطہ رہتا ہے، اس لیے سندھ میں جب بھی انتخابات ہوتے ہیں یہاں کے عوام پیپلزپارٹی ہی کو ووٹ دیتے ہیں اور اب خاص طورپر پیپلزپارٹی جس طاقت کے ساتھ ملک بھر میں اقتدار کا حصہ بنی ہے اس کے بعد قوی اُمید ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مل سکیں گی، کیونکہ عوام ہی پیپلزپارٹی کی طاقت اور عوام ہی کے ذریعے پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آمریت اور جمہوریت دشمن قوتوں کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ حیدرآباد کے عوام نے بھی پیپلز پارٹی کے میئر اور ٹاؤن چیئرمین و یوسی چیئرمین کو بڑی تعداد میں کامیاب کرواکر پارٹی کی بنیاد مضبوط کی ہے۔