مزید خبریں

ڈی جی کے ڈی اے کی شاہراہوں پر لین مارکنگ، نئے سائن بورڈ آویزاں کرنے کی ہدایت

کراچی (اسپورٹس رپورٹر):ڈائریکٹر جنرل کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے)نوید انور نے میچوں کے سلسلے میں کراچی میں منعقد ہونے پر چیف انجینئر کے ڈی اے طارق رفیع کواقدامات بارے احکامات جاری کر دیئے۔ انہوں نے جمعرات کو جاری بیان میں کہا کہ ایئرپورٹ تا میٹروپول اور خصوصا کارساز تا نیشنل اسٹیڈیم تک روڈ پر لین مارکنگ، نئے سائن بورڈ آویزاں کئے جائیں اور سڑکوں کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ صفائی کے انتظامات کو روزانہ کی بنیاد پر یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام انتظامات مکمل کئے جائیں ،کے ڈی اے شہر میں کھیلوں کی سرگرمیوں اور نئی نسل میں کھیلوں کے فروغ کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میںمیچز کا انعقاد ہمارے لئے فخر کا باعث ہے، تمام سرکاری ادارے اور شہری میچوں کے انعقاد کو کامیاب بنانے اور کراچی کا مثبت تاثر دنیا میں اجاگر کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کے ڈی اے کھیلوں کی سرگرمیوں کی تائید و حمایت جاری رکھے گا۔اس موقع پر ایاز منشی، ایم نسیم اسپورٹس آرگنائزر و دیگر افسران موجود تھے۔