مزید خبریں

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 5وکٹوںسے ہرادیا

کراچی (سید وزیر علی قادری) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ایونٹ کے13 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 166 رنز کا مطلوبہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 20ویں اوور میں حاصل کیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے شرفین ردر فورڈ 58 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ شرفین ردفورڈ اور عقیل حسین کے درمیان 80 رنز کی شراکت نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ کراچی کنگز کی ٹیم میں4 تبدیلیاں کی گئیں ، ڈپلائے ، میر حمزا، تبریز شمشی اور عامر خان پلینگ الیون کا حصہ نہیں تھے۔ان کی جگہ جیمز وینس، انور علی، زاہد محمود اور مرزابانی کو پلینگ الیون میں شامل کیا گیا۔ دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی، محمد عامر کی جگہ سہیل خان کو پلیئنگ الیون ٹیم کا حصہ بنایا گیا۔ واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اب تک ٹورنامنٹ میں4 میچز کھیلے ہیں جس میں 3 میں کامیابی اور ایک میں شکست ہوئی۔ دوسری جانب کراچی کنگز نے 4 میچز کھیلے ہیں، اسے 2 میں شکست اور 2 میں کامیابی ملی۔