مزید خبریں

بلوچستان اسمبلی : عبدالخالق اچکزئی اسپیکر اور غزالہ گولہ ڈپٹی اسپیکر منتخب

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب بلا مقابلہ ہوگیا۔ سیکرٹری بلوچستان اسمبلی نے اعلان کیا ہے کہ نئی صوبائی کے لیے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں، جن میں سے مسلم لیگ(ن)کے عبدالخالق اچکزئی اسپیکر اور پیپلزپارٹی کی غزالہ گولہ ڈپٹی اسپیکر کے عہدے پر منتخب ہوئیں ہیں۔بلوچستان میں پیپلزپارٹی کی حکومت بننے کی راہ ہموار ہونے لگی ہے، اس سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے بلوچستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے ملاقات کی، جس میں حکومت سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس ملاقات کے دوران بلوچستان میں حکومت سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا، ایم پی اے عبدالمجید بادینی نے بھی شرکت کی، ملاقات کے دوران تمام اراکین صوبائی اسمبلی نے حکومت سازی میں پیپلزپارٹی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔