مزید خبریں

نیشنل اسٹیڈیم جانے والے تمام راستے کنٹینرزلگا کر بند

کراچی (رپورٹ :خالد مخدومی ) کراچی پولیس نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا،نیشنل اسٹیڈیم جانے والے تمام راستے کنٹینرزلگا کر بند کردیے ، نیشنل اسٹیڈیم میں 28 فروری سے متنازع کرکٹ لیگ کے میچ کھیلے جارہے ہیں جس کے لیے کیے گئے حفاظتی اقدامات کراچی کے شہریوں کے لیے سخت مشکلات کا باعث بن چکے ہیں کراچی میں میچوں کے آغاز سے قبل سندھ پولیس کے سربراہ رفعت مختار راجا نے شہریوں کو یقین دہانی کرائی تھی کہ میچوں کے دوران نیشنل اسٹیڈیم کی جانب جانے والی کوئی سڑک بند نہیںکی جائے گی اور ٹریفک معمول کے مطابق چلتارہے گاتاہم ان کا یہ دعویٰ پولیس کی جانب سے امن وامان کی صورتحال کی بہتری کے دعوے کی طرح غلط ثابت ہوا اور کراچی پولیس کی جانب سے نیشنل اسٹیڈیم کی جانب جانے والے تما م راستوںکو کنٹینرزلگا کرٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کردیا گیا، جس کی بنا پر یونی ورسٹی روڈ ، ملینیئم مال، شارع فیصل، کارساز ا ورآغاخان روڈ پر ٹریفک معطل ہوکر رہ گیاہے، کراچی کے شہریوں نے ایک متنازع ہوجانے والی کرکٹ لیگ کے موقع پر اس قسم کے غیر ضروری اقدامات پر سخت تنقید کی ہے ان کا کہناتھاکہ حکومت سندھ اور پولیس اپنی نااہلی کو اس طرح کے نمائشی اقدامات کرکے چھپانے کی کوشش کررہی ہے ۔