مزید خبریں

۔18 ویں سندھ گیمز : موہنجوڈرو ٹرافی شاندار کامیابیوں کے ساتھ کراچی کے نام

کراچی ( سید وزیر علی قادری)18ویں سندھ گیمز کامیابیوں کے ساتھ کراچی کی فتح کے ساتھ اختتام کو پہنچ گئے،موہنجو دوڑو ٹرافی کراچی نے شاندار کامیابیوں کے ساتھ اپنے نام کی اور فیئر پلے ٹرافی میرپور خاص کے نام رہی۔کراچی نے مردوں میں 115 سونے اور خواتین میں 53 تمغوں کے ساتھ مجموعی طور پر 168 تمغوں کے ساتھ میدان میں فتح کے جھنڈے گھاڑ دیے،حیدرآباد نے مردوں میں 23 سونے اور خواتین میں 7 تمغوں کے ساتھ مجموعی طور پر 30 تمغوں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب،سکھر نے مردوں میں 13 سونے اور خواتین میں ایک تمغے کے ساتھ مجموعی طور پر 14 تمغوں کے ساتھ تیسری پوزیشن اپنے نام کی،مردوں میں کراچی نے 115 سونے، 39 چاندی، 30 کانسی جبکہ خواتین میں 53 سونے، 16 چاندی، 7 کانسی کے ساتھ فتح کے جھنڈے گاڑنے میں کامیاب رہی۔ حیدرآباد نے مردوں میں 23 سونے، 44 چاندی، 44 کانسی، خواتین میں 7 سونے، 18 چاندی، 12 کانسی کے دوسری پوزیشن اپنے نام کی،سکھر نے مردوں میں 13 سونے، 23 چاندی، 39 کانسی جبکہ خواتین میں ایک سونے، 17 چاندی اور 24 کانسی کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہی،اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل ،امور نوجوان اور کلچرل ڈاکٹر جنید علی شاہ نے کہا کہ سندھ گیمز کا انعقاد ہر سال کیا جائے، 6سال بعد سندھ گیمز کا انعقاد کیا گیا جس میں کچھ کمی کوتاہی رہی ،4 ہزار سے زائد کھلاڑی اور ایک ہزار آفیشلز و آرگنائزر کیلئے سہولیات فراہم کی گئیں، سندھ حکومت سندھ اولمپک ایسوسی ایشن اور تمام کھیلوں کے آرگنائزرز کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اس ایونٹ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا، طویل عرصے بعد ہونے والے یہ سندھ گیمز صوبے کے کھلاڑیوں کے لیے خوشی کا سبب بنے ہیں،اس موقع پر اسماء شاہ، سیکریٹری اسپورٹس عبدالہادی بلو،احمد علی راجپوت سیکریٹری سندھ اولمپک ایسوسی،آرگنائزنگ سیکریٹری اصغربلوچ میڈیا کوآرڈینیٹر کاشف احمد فاروقی اور دیگر بھی موجود تھے۔سندھ گیمز کی ٹرافی لینے میں کامیاب رہی کراچی ڈویڑن، دوسری پوزیشن حیدرآباد ڈویڑن، تیسری سکھر ڈویڑن اور چوتھی پوزیشن میرپورخاص ڈویڑن کی رہی۔وومن ایتھلیٹس مقابلوں میں پہلی پوزیشن کراچی کی سفیناز اور مین ایتھلیٹس کا ٹائٹل بھی کراچی کے جنید بلوچ نے جیت لیا، 18ویں سندھ گیمز کا اختتام شاندار آتش بازی سے کیا گیا،سیکرٹری سندھ اولمپک ایسوسی ایشن احمد علی راجپوت، میڈیا کوآرڈینیٹر کاشف احمد فاروقی، اصغر بلوچ کو بہترین ایونٹ کرانے پر اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں، وزیر کھیل ڈاکٹر جنید علی شاہ نے مہمانان میں اعزازی شیلڈز تقسیم کی، آرگنائزنگ سیکرٹری سندھ گیمز اصغر بلوچ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔دریں اثناء میڈیا ہیڈ کاشف فاروقی کی خدمات کو خراج تحسین۔