مزید خبریں

پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈکو 8 رن سے شکست دیدی

 

لاہور(سید وزیرعلی قادری)پاکستان سپر لیگ 9 کے تیرہویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 رن سے شکست دے دی۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈکے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر 201 رن بنائے، 202 رن کے ہدف کے جواب میں اسلام آباد کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 193 رن بناسکی۔اس سے قبل پشاور زلمی پہلے کھیلتے ہوئے5 وکٹ کے نقصان پر 201 رن بنائے، زلمی کے کپتان بابراعظم 111 رن بنا کر ناقابل شکست رہے، بابراعظم کی 63 گیندوں پر مشتمل اننگ میں 2 چھکے اور 14چوکے شامل تھے۔ان کے علاوہ صائم ایوب نے 38 اور پال والٹر نے19 رن بنائے، آصف علی 17 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔اسلام آباد یونائیٹڈکی جانب سے شاداب خان نے 2، آغاسلمان اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ 202 رن کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 9 وکٹ پر 193رن بناسکی۔بابراعظم کو مردمیدان قرار دیا گیا۔