مزید خبریں

بلوچستان میں 7 روزہ پولیو مہم آج سے شروع ہو گی

کوئٹہ (آئی این پی) بلوچستان میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہو گی، مہم کے دوران 26 لاکھ 55 ہزار بچوں کو قطرے پلائے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، مہم میں 11 ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لیں گی، مہم کے دوران بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائیں گے، 2023 میں صوبے کے مختلف اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، پولیو کا مکمل خاتمہ یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔