مزید خبریں

ٹھٹھہ: سندھ کے وسائل پر قبضے کیخلاف جئے سندھ قومی محاذ کا احتجاج

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) سندھ کی زمینوں، سمندر ، دریا، جزیروں پر قبضے اور کھلے عام منشیات کی فروخت کے خلاف جئے سندھ قومی محاذ کے چیئرمین صنعان قریشی اور دیگر رہنماؤں و سیکڑوں کارکنوں نے ریلی نکال کر دھرنادیا۔ ریلی ایدھی سینٹر سے رکشہ اسٹاپ تک نکالی گئی۔ اس موقع پر جسقم کے چیئرمین صنعان قریشی نیاز کالانی اور سرور خشک نے کہا کہ سندھ کے تمام وسیلوں پر کوہستانی زمین، دریا، سمندر، جزیرے پر لینڈ مافیا کے ذریعے قبضہ کرکے غیر مقامی لوگوں کو آباد کیا جا رہا ہے، منشیات کی فروخت کھلے عام جاری ہے جس سے نوجوان نسل تباہ ہورہی ہے، سندھ کی معدنیات کے ذخائر تباہ کیے جا رہے ہیں، سندھ میں غریبوں کے لیے صحت کی سہولیات نہیں ہیں۔