مزید خبریں

صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلیے ہر ممکن کوشش کریں گے، سید قاسم نوید قمر

ٹنڈو محمد خان (اے پی پی) ڈسٹرکٹ چیئرمین ٹنڈو محمد خان سید قاسم نوید قمر نے کہا ہے کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے، پریس کلب ہمارا گھر ہے، اس کی تعمیر و افزائش میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ کے زیر اہتمام صحافیوں میں صحت انشورنس کارڈ کی تقسیم کے موقع پر خطاب کے دوران کیا۔ حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ کے زیر اہتمام صحافیوں میں ہیلتھ انشورنس کارڈز کی تقریب پریس کلب میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ چیئرمین ٹنڈومحمدخان سید قاسم نوید قمر، فیڈرل یونین آف جرنلسٹ سندھ چیپٹر کے رہنما حامد شیخ، مرکزی نائب صدر جنید خانزادہ، ایچ یو جے کے صدر آفتاب میمن نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کے دوران سید قاسم نوید قمر کا کہنا تھا کہ پریس کلب ہمارا گھر ہے، اس کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرتے ہوئے نئی بلڈنگ کی تعمیر کو جلد یقینی بنایا جائے گا اور ضلع کونسل کے فنڈز سے صحافیوں کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔