مزید خبریں

بہت جلد اقرا یونیورسٹی کا کیمپس ریاض اور جدہ میں اپنا کام شروع کردے گا

اقرا یونیورسٹی پشاور کے چانسلر عبید الرحمان اور ڈائریکٹر محسن احسان کی پاک انٹرنیشنل اوورسیزفورم (پی آئی او ایف) کے صدر اکمل پرویز سے ملاقات ہوئی۔ جس میں انہوں نے اقرا یونیورسٹی کے سعودی عرب میں کیمپس کے قیام پر تبادلہ خیال کیا۔ اوراس امرپراتفاق کیا کہ اقرا یونیورسٹی کے کیمپس کے قیام سے سعودی عرب میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے بچوں کوبہتر سہولت ملیں گی۔ فورم کے توسط سے یہ معملات خوش اسلوبی سے آگے بڑھ رہے ہیں اور آج فورم کے تعاون سے سفیر پاکستان احمد فاروق سے اقرا یونیورسٹی کے چانسلر عبید الرحمان اور ڈائریکٹر محسن احسان کی ملاقات بہت خوش آئند ہے اور ہم سب امید کرتے ہیں کہ بہت جلد اقرا یونیورسٹی کا کیمپس ریاض اور جدہ میں اپنا کام شروع کردے گا۔ اس ضمن میں سعودی حکومت کے بھی ہم مشکور ہیں جنہوں نے اوورسیز کمیونٹی کے لیے بھی ایک ایسی پالیسی وضع کی جس کی وجہ سے انہیں تعلیمی سرگرمیوں میں بہتر سہولیات میسرآسکیں۔ ہم فورم کے ایڈوائزری کونسل کے رکن اور ایڈمن پروفیسر ڈاکٹر عمران بیگ مرزا کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے عملی کردار ادا کیا۔ فورم کے بانی چئرمین تحسیم الحق حقی تمام ممبران سے گزارش ہے کہ اس قسم کی ایکٹیوٹی کو نہ صرف سپورٹ کریں بلکہ اسے پرموٹ بھی کریں تاکہ پاکستان کمیونٹی مثبت ڈائریکشن کے ساتھ آگے بڑھ سکے۔