مزید خبریں

یوم تاسیس:’نیوم‘میں تقریب، صحافیوں کی کیک کٹنگ اورکمیونٹی کےتاثرات

سعودی عرب کے ۲۸۲ یوم تاسیس پر سعودی عرب کے نخلستان اور ساحلی علاقے ” نیوم ” میں پاکستانی اور خلیجی ممالک کی کمیونٹی کی جانب سے پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں غیر ملکیوں نے مملکت سعودی عرب سے اپنی بھر پورمحبت کا اظہار کرتے ہوئے کیک کاٹا۔ تبوک سے عابد شمعون چاند کی رپورٹ کے مطابق اس موقع پر تقریب کے میزبان طلال حجار نے سعودی قیادت اورعوام کو یوم تاسیس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین کی بدولت ہمارے دل اس مقدس سرزمین کے ساتھ دھڑکتے ہیں ہم سعودی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمیں روزگار کے مواقع فراہم کیے سعودی عرب کی ترقی کی لیے ہم سب کو مل کر پل کا کردار ادا کرنا ہو گا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف سماجی شخصیت اور مرکزی وائس چیئرمین پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم مرزا ریاض بیگ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی قیادت نے ہمیشہ غیر ملکیوں کو جس عزت اور پیار سے نوازا ہے اس کی دوسری مثال نہیں ملتی جس پر ہم شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو خراج تحسین کرتے ہیں مرزا ریاض بیگ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوستانہ تعلقات کی طویل تاریخ ہے جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جا رہے ہیں شہزادہ محمد بن سلمان کے دور میں سعودی عرب مثالی ترقی کی جانب تیزی سے گامزن ہے ہم سعودی عرب کی ترقی خوشحالی کیلئے لیے ہمیشہ دعاگو ہیں تقریب سے سید عمر جلال ، حمید اللہ، محمد متوالی ، محمد تنویر، عبداللہ الشوامین، اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے سعودی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا تقریب کے آخر میں میزبان طلال حجار کی جانب سے پرتکلف عشائیہ بھی دیا گیا جس پر تمام حاضرین نے طلال حجار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ سعودی عرب کی ترقی وشحالی اور سالمیت کیلئے خصوصی دعا کے بعد تقریب اختتام پذیر ہوئی۔