مزید خبریں

شب برأت پر شربت و ٹھنڈے پانی کی سبیل کا اہتمام

کراچی (پ ر) تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے ضلع کیماڑی کے علاقے پاک کالونی میں محب چوک بڑا بورڈ پر منعقدہ عارضی پاک فوج یک جہتی کیمپ پر محب قومی سماجی کونسل کی جانب سے شب برأت پر قبرستان جانے والے زائرین کے لیے ٹھنڈے پانی اور شربت کی سبیل کا اہتمام کیا گیا سبیل میں ایم کیو ایس سی کے چیئرمین محمد اسلم خان فاروقی، سیکریٹری جنرل حکیم محمد شعیب قریشی، محمد ہاشم صدیقی، محمد ریحان، عابد حسین، محمد عمران و دیگر موجود تھے اس موقع پر اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ وطن عزیز پیارے پاکستان کی بنیاد و اساس کلمہ طیبہ پر ہے کلمے کے نام پر معرض وجود میں آنے والے وطن عزیز کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ ملک دشمن وطن عزیز کی ترقی و استحکام نہیں چاہتے ہیں اور ملک کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں تاہم قوم دشمن کی ہر سازش کا پاک فوج کے شانہ بشانہ ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔