مزید خبریں

انتظامیہ نے زائرین کی سہولیات کیلیے ہر ممکن اقدامات کیے ‘عبدالجمیل

کراچی(پ ر)لانڈھی ٹائون کے تحت قبرستانوں کے باہر زائرین کی سہولت کیلیے کیمپوں کا قیام ،قبرستانوں میں لائٹنگ اور فرش پر ٹائیلیں لگائی گئیں ۔زائرین کی جانب سے لانڈھی ٹائون کی انتظامیہ کی بہترین سہولیات کا خیرمقدم ۔لانڈھی ٹائون کے چیئرمین عبدالجمیل خان نے لانڈھی ٹائون کی حدود میں موجود مولا بخش قبرستان کورنگی نمبر چھے اور حیدرشاہ قبرستان 51سی کا لانڈھی ٹائون کے افسران کے ہمراہ دورہ کیا اور صفائی کے کاموں کا بھی جائزہ لیا۔عبدالجمیل خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شبِ برأت کے موقع پر زائرین قبرستان اپنے عزیزواقارب کی قبروں پر ایصال ثوان کے لیے آتے ہیں ۔لانڈھی ٹائون کی انتظامیہ نے زاہرین کی سہولیات کیلیے ہر ممکن اقدامات کیے ہیں اور ہم نے قبرستان کی کچی زمین پر ٹائیلیں بھی لگائی ہیں اور لائٹس کابھی بہتر انتظام کیا گیا ہے ۔ا ن شاء اللہ ہم عوام کی سہولیات کیلیے اس سے بہتر اقدامات کرتے رہیں گے ۔عوام اس بابرکت موقع پر ملک وقوم کی خوشحالی اور ترقی کیلیے بھی خصوصی دعا کریں۔