مزید خبریں

چیف جسٹس قادیانیوں سے متعلق فیصلے کی تصحیح کریں‘پاکستان امن کونسل

کراچی (پ ر) صوبائی صدر پاکستان امن کونسل سندھ، مہتمم مدرسہ تعلیم القرآن نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ مولانا عبد الماجد فاروقی نے کہا ہے کہ قادیانیت بہت بڑا فتنہ ہے اور یہ فتنہ انگریز سامراج کی ناجائز پیداوار ہے دراصل انگریز سامراج نے برصغیر میں تحریک آزادی کی کامیابی کے ڈر و خوف سے اس فتنے کو پیدا کیا تھا اور اس قسم کے فتنے کو سر اٹھانے کی نہ تو اسلامی تعلیمات میں اجازت دی گئی ہے اور نہ ہی آئین پاکستان میں ایسی کوئی چھوٹ دی گئی حتیٰ کہ آئین کے آرٹیکل 22 کا اطلاق قادیانیوں پر اس وقت تک ممکن نہیں ہوگا جب تک قادیانی آئین پاکستان اور اس کے فیصلہ کو تسلیم کرکے اپنے آپ کو غیر مسلم گروہ میں شامل کرنے کا اعلان نہیں کر دیتے چنانچہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو چاہیے کہ ختم نبوت ؐکے منکر قادیانیوں سے متعلق اپنے فیصلے کی فی الفور تصحیح کریں۔