مزید خبریں

گلشن اقبال،جامعہ ابی بکر میں صحیح البخاری و حفظ القرآن کی تقریب

کراچی(پ ر) جامعہ ابی بکرالاسلامیہ گلشن اقبال کراچی کی بالائی منزل پر منعقدہ 40ویں سالانہ صحیح البخاری و حفظ القرآن کی روح پرور و پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی آف پنجاب کے سینئر پروفیسر ڈاکٹر محمد حماد لکھوی نے درسِ حدیث دیتے ہوئے کہا کہ جس معاشرے سے عدل و انصاف ناپید ہو جائے وہاں جسمانی اور روحانی خوشیاں ماند پڑ جاتی ہیں ۔اس موقع پر جامعہ کے اساتذہ ، طلبہ اور معززین شہر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ جب ارض وسماں کے مالک و خالق اور محبوب کائنات ؐکی توحید ورسالت کا پرچار عام ہو جائے اور عدل فاروقی یعنی سیّد نا عمرفاروقؓ کا عدل سرچڑھ کر بولے تو ایسے معاشرت و معیشت کے گھٹا ٹوپ اندھیروں میں روشنی امنڈ آتی ہے اور کائنات میں چار سو حقیقی جسمانی اور روحانی خوشیاں بدرجہ اتم نظر آتی ہیں ۔ جنہیں پانے کے لیے ہم اس جامعہ میں اکٹھے ہوئے ہیں۔ اس تقریب سے وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے جامعہ کے طلبہ اورعلماء کرام کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن طلبہ برادری کے لیے تعلیمی حوالے سے بڑا دن ہوا کرتا ہے اس لیے کہ انہیں آج پورے سال کی محنت شاقہ سے کی ہوئی محنت کے حوالے سے سندفراغت اور دستارِ فضیلت پہنائی جائے گی۔ پروگرام کے اختتام پر جامعہ کے 12علماء کرام اور 17حفاظ کرام کو دستار فضیلت پہنائی گئی ۔