مزید خبریں

شب برات میں ہمیں اپنے گناہوں کی معافی مانگنی چاہیے،سعید بیگ

کراچی ( پ ر) پاک امن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین سعید احمد بیگ نے کہاہے کہ شب برات رحمتوں اور برکتوں والی رات ہے۔اس رات میں ہمیں اپنے گناہوں کی معافی مانگنی چاہیے، اس رات جتنی عبادت بھی کی جائے وہ کم ہے۔ خوش نصیب لوگوں کو یہ برکت اور رحمتوں والی رات نصیب ہوتی ہے۔یہ بات انہوں نے ماہ رمضان المبارک کے دوران مستحقین میں راشن اور عید گفٹس کی تقسیم کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔