مزید خبریں

میرپورخاص: شوہر کے تشدد کیخلاف خاتون کا والد کے ہمراہ احتجاج

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) سومرا پاڑہ کی رہائشی اسماء دل نے اپنے والد سلیم دل کے ہمراہ شوہر کی جانب سے تشدد کرنے پر پریس کلب پر احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ سال جون میں میری شادی رحیم نگر کے رہائشی عبدالعلیم سے ہوئی تھی، شوہر پاک فوج میں ملازمت کرتا ہے، شادی کے چند دن بعد ہی اس نے مجھ پر تشدد شروع کر دیا، اس بار اتنا شدید تشدد کیا کہ میرا بازو ٹوٹ گیا، شوہر کے تشدد اور زیادتیوں سے پریس کلب پر احتجاج کرنے پر مجبور ہوں۔ اسماء دل نے آرمی چیف سے اپیل کی ہے کہ شوہر کے تشدد سے نجات دلوا کر تحفظ فراہم کیا جائے۔